96 views
(۸)سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو علوم شرائع ملنے کے باوجودامی کہنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالحمید، کشمیر
asked Mar 13, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:امی کے معنیٰ انپڑھ کے نہیں ہیں؛ بلکہ امی اس کو کہتے ہیں جس نے کسی شخص سے لکھنا پڑھنا نہ سیکھا ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے بذاتِ خود علم عطاء فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی سے لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا؛ اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو امی کہنا درست ہے۔ (۱) البتہ اگر کسی جگہ پر لوگ اس کا مفہوم نہ جانتے ہوں اور اس کے معنی ان پڑھ اور جاہل کے سمجھتے ہوں یا یہ کلمہ استحفاف کے طور پر بولا جاتا ہو تو وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

(۱) {اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِيْ یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِنْدَھُمْ فِي التَّوْرٰئۃِ وَالْإِنْجِیْلِز یَأْمُرُھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْھٰئہُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُحِلُّ لَھُمُ الطَّیِّبٰتِ وَیُحَرِّمُ عَلَیْھِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَیَضَعُ عَنْھُمْ إِصْرَھُمْ  وَالْأَغْلٰلَ الَّتِيْ کَانَتْ عَلَیْھِمْ ط} (سورۃ الأعراف: ۱۵۷)
الأمي یعني محمدا صلی اللّٰہ علیہ وسلم منسوب إلی الأم یعني ہو علی ما ولدتہ أمہ لم یکتب ولم یقرأ۔ (محمد ثناء اللّٰہ، تفسیر مظہري’’سورۃ الأعراف: ۱۵۷‘‘: ج ۳، ص: ۴۴۲)
أیضاً: رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أعلم الخلق قاطبۃ بالعلوم ……… ما لم یصل إلی سرادقات ساحتہ أحد من الخلائق لا ملک مقرب ولا نبي مرسل ولقد أعطي علم الأولین والآخرین الخ۔ (خلیل أحمد سہارنفور، المہند علی المفند: ص: ۶۶)


 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند جلد اول ص 194

answered Mar 13, 2023 by Darul Ifta
...