43 views
سوال - میں چاہتا ہوں کہ ہم تمام مسلم بھائی چاہے وہ کسی بھی ملک کے ہو  اردو زبان کے جگہ عربی زبان سیکھے اور انگریزی کی طرح عربی زبان کو  بین الاقوامی زبان بنائے اور  دین اور دنیا کے سبھی کام عربی زبان میں کرے ، کیا ایسا سوچنا اور اس کام میں  لگ  جانا ٹھیک ہے ، اور اس بارے میں آپ  کیا سوچتے ہے اور  آپ کا کیا مشورہ ہے؟
asked May 16, 2023 in فقہ by ثاقب الأنصاري

1 Answer

Ref. No. 2324/44-3489

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عربی زبان کی افضلیت بہرحال مسلم ہے، اس لئے اس کی ترویج وترقی کے لئے کوشاں رہنا بہت اچھی بات ہے۔ عربی زبان کے فروغ میں آپ کی فکرمندی لائق تحسین ہے۔البتہ دیگر زبانیں بھی اللہ کی نعمت ہیں اور ان کو سیکھنا اور ان کی ترویج کرنا بھی اچھی بات ہے، ان کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتاہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 23, 2023 by Darul Ifta
...