148 views
محلہ کے لوگوں سے مسجد کے لئے سالانہ چندہ طے کرکے وصول کرنے کا کیا حکم ہے ؟؟
asked May 16, 2023 in مساجد و مدارس by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2323/44-3487

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ محلہ والوں  کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی مسجد  کی تمام ضروریات کا خیال رکھیں، تاہم مسجد کے لئے ان سے زبردستی چندہ لینا جائز نہیں  ہوگا۔ اگرچندہ اس طرح ہو کہ  مسجد کی ضروریات ان کے سامنے رکھی جائیں اور کہاجائے کہ مسجد کمیٹی نے یہ طے کیا ہے کہ محلہ کے افراد یہ طے شدہ رقم دیدیں تو ضرروریات پوری ہوسکتی ہیں، اس لئے ہم آپ سے یہ چندہ کرنے آئے ہیں، توامید ہے کہ اس طرح محلہ والے چندہ دینے کے لئے تیار ہوجائیں گے۔  اور اگر کچھ افراد چندہ نہ دیں تو ان کو چھوڑدیاجائے، ان سے بالکل بھی تعرض نہ کیا جائے ، ان سے  زبردستی کرنا یاکسی بھی طرح ان کو اذیت دینا شرعا جائز نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered May 23, 2023 by Darul Ifta
...