35 views
مزار پر حاضر ہونا:
(۴۶)سوال:حضرت صابر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر زیارت کی غرض سے حاضری ہوئی تو میں نے خدا سے دعاء کی کہ میرے بیٹے کا داخلہ فلاں جگہ ہوجائے اور خیال پیدا ہوا کہ اگر داخلہ ہوگیا، تو مزار پر دوبارہ شکریہ ادا کرنے کے لئے حاضری دوں گا۔ یہ عمل کیسا ہے؟ شرعی اعتبار سے غلط ہے یا درست ہے اور ایسی صورت میں حاضری ضروری ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: بدر الاسلام، کیرانہ
asked May 28, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ صورت میں نہ کوئی نذر ہوئی اور نہ ہی وہاں جانا ضروری ہے۔ بلکہ ایسا کرنا گناہ ہے۔ (۱)

(۱) إن النذر الذي یقع للأموات من أکثر العوام وما یؤخذ من الدراہم والشمع والزیت ونحوہا إلی ضرائح الأولیاء الکرام تقرباً إلیہم فہو بالإجماع باطل۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصوم: باب ما یفسد الصوم ومالا یفسدہ، مطلب في النذر الذي یقع للأموات من أکثر العوام‘‘: ج ۳، ص: ۴۲۷)
فہذا النذر باطل بالاجماع۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الصوم: فصل في العوارض‘‘: ج ۲، ص: ۲۹۸)
منہا: أنہ نذر لمخلوق والنذر للمخلوق لا یجوز؛ لأنہ عبادۃ والعبادۃ لا تکون لمخلوق … یا اللّٰہ إني نذرت لک إن شفیت مریضي أورددت غائبي أو قضیت حاجتي أن أطعم الفقراء الذین بباب السیدۃ نفیسۃ الخ۔ (أیضاً:)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص350

answered May 28, 2023 by Darul Ifta
...