67 views
قبروں پر کتبے لگانا:
(۵۵)سوال:عوام کی دلی خواہش ہے کہ قبروںکے نشانات جلد ہی مٹ جائیں اکثر قبریں کسمپر سی کی حالت میں پڑی رہتی ہیں۔ دوسری طرف کتبہ لگانے کو منع کیا جاتا ہے مگر دیوبند میں اکثر علماء کی قبروں پر کتبے لگے ہوئے ہیں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولوی محمد ارشد اعزازی، دیوبند
asked May 28, 2023 in اسلامی عقائد by Rahimuddin

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:بلا ضرورت قبروں پر کتبے لگانا ممنوع ہے۔ البتہ اگر قبر کی بے حرمتی کا اندیشہ ہو یا کوئی ایسا عالم ہو جسے لوگ تلاش کریں، تو مباح ہے۔ (۴)عالمگیری میں ہے کہ علماء کی قبروں پر کتبے لگانا شرعاً جائز ہے۔ تاہم ضرورت سے زیادہ لکھنا جائز نہیں ہے۔(۱)

(۴) و إن احتیج إلی الکتابۃ حتی لا یذہب الأثر ولا یمتہن فلا بأس، فأما الکتابۃ …بغیر عذر فلا۔ (أحمد بن محمد،حاشیۃ الطحطاوي، ’’فصل في حملہا ودفنہا‘‘: ص: ۶۱۲)
(۱) أنہ یکرہ کتابۃ شيء علیہ من القرآن أو الشعر أو إطراء مدح لہ ونحو ذلک۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في دفن المیت‘‘: ج ۳، ص: ۱۴۴)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص359
answered May 28, 2023 by Darul Ifta
...