28 views
قبر میں کنکریاں رکھنا:
(۵۹)سوال:ہمارے علاقہ میں دستور ہے کہ جس قدر قرآن شریف میت کے لئے دفن سے پہلے پڑھے جاتے ہیں اس قدر کنکریاں قبر میں رکھتے ہیں تاکہ منکر نکیر کو میت بتلا سکے کہ دیکھو مجھے  اس قدر قرآن بخشے گئے ہیں یہ شرعاً کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ابرابر سیفی، رائے پور اسٹیٹ
asked May 28, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:کنکریوں کے رکھنے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں ہے یہ بدعت اورجہالت کی باتیں ہیں اس سے کچھ نفع نہیں ہے۔ (۱)

(۱) عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحۃ، ’’کتاب الأقضیۃ:  باب نقض الأحکام‘‘: ج ۱، ص: ۷۷، رقم: ۱۷۱۸)
یکرہ إلقاء الحصیر في القبر۔ (مراقي الفلاح شرح نور الإیضاح، ’’فصل في حملہا ودفنہا‘‘: ج ۱، ص: ۲۲۶)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص363

answered May 28, 2023 by Darul Ifta
...