35 views
پِیر کی طرف سے دئے ہوئے تصدیق نامہ وغیرہ کو قبر میں رکھنا:
(۶۱)سوال:ایک آدمی ہے وہ کسی پیر سے مرید ہے پیر صاحب اپنے مرید کو مرید ہونے کی وجہ سے تصدیق نامہ دیتے ہیں (کاغذ پتر دیتے ہیں) جب یہ مرید مرجاتا ہے تو ان کے گھر کے لوگ پیر صاحب کے دئیے ہوئے کاغذ، پگڑی اور کتاب وغیرہ ان کی قبر میں رکھتے ہیں اور لوٹا وغیرہ بھی رکھتے ہیں یہ سب قبر میں رکھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: مختار احمد، بھوجپوری
asked May 28, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:’’قال في رد المحتار: قال في الحلیۃ: ویکرہ أن یوضع تحت المیت في القبر مضربۃ أو مخدۃ أو حصیر أونحو ذلک۔ ولذا عبر بلا یجوز‘‘(۱) مذکورہ بالا عبارت سے یہ مسئلہ واضح ہوگیا کہ قبر میں میت کے ساتھ کسی چیز کا رکھنا ناجائز اور مکروہ تحریمی ہے۔ ان رسومات سے بچنا ہر مسلمان کے لئے لازم اور ضروری ہے۔(۲)

(۱) ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:    باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في دفن المیت‘‘: ج ۳، ص: ۱۳۹۱۔
(۲) وکرہ أن یکون تحت رأس المیت في القبر مخدۃ ونحوہا، ہکذا ذکرہ ’’المرغیناني‘‘ وکرہ ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ أن یلقی تحت المیت شیء في قبرہ۔ (العیني، البنایۃ شرح الہدایۃ، ’’کتاب الجنائز: کیفیۃ الدفن‘‘: ج ۳، ص: ۲۹۵)
قال الترمذي: وقد روي ابن عباس أنہ کرہ أن یلقی تحت المیت في القبر شیء وإلی ہذا ذہب بعض أہل علم، قال الباني: صحیح۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الجنائز: الثوب الواحد یلقی تحت المیت في القبر‘‘: ج ۱، ص: ۲۰۳، رقم: ۱۰۴۸)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص364

answered May 28, 2023 by Darul Ifta
...