35 views
تدفین کے بعد چالیس قدم ہٹ کر اذان دینا بدعت ہے:
(۷۳)سوال:دفن میت کے بعد چالیس قدم دور ہوکر اذان دینا کیسا ہے؟ اگر اذان دیدی گئی تو اذان سے عذاب میں تخفیف ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولوی تسلیم الدین، ہزاری باغ
asked Jun 1, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:دفن میت کے بعد اذان دینے کا ثبوت نہیں ہے، یہ عمل بدعت ہے؛ لہٰذا تخفیف عذاب کا سوال ہی نہیں ہے۔(۱)

(۱) لا یسن الأذان عند إدخال المیت في قبرہ لما ہو المعتاد الآن وقد صرح ابن حجر في فتاواہ بأنہ بدعۃ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب في دفن المیت‘‘: ج ۳، ص: ۱۴۱؛ کذا في البحر الرائق: ج ۲، ص: ۲۳۵)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص376

answered Jun 1, 2023 by Darul Ifta
...