37 views
قبروں پر سجدہ کرنا کیسا ہے؟
(۷۵)سوال:(۱) ایک شخص قبروں پر نذر ونیاز کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم تو ایصال ثواب کرتے ہیں؟
(۲) قبروں پر سجدہ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم تو سجدہ تعظیمی کرتے ہیں؟
(۳) قبروں پر دعاء کرتا ہے، اورکہتا ہے کہ ہم تو وسیلہ بناتے ہیں تو کیا ایسا شخص مشرک ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ادریس، مظفرنگر
asked Jun 3, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:پہلا اورتیسرا عمل تو وہم ہے، اور دوسرا عمل یقینی طور پر بدعت و ضلالت ہے،(۱) ایسے اعمال سے پرہیز کرنا ہر مسلمان پر ضروری ہے، اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے۔ ’’کل بدعۃ ضلالۃ وکل ضلالۃ في النار‘‘(۲)

(۱) عن أبي ہریرۃ -رضي اللّٰہ عنہ- قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لو کنت اٰمر أحدا أن یسجد لأحد لأمرت المرأۃ أن تسجد لزوجہا۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الرضاع، باب ما جاء في حق الزوج علی المرأۃ‘‘: ج ۱، ص: ۲۱۹، رقم: ۳۲۵۵)
(۲)  إن الناس قد أکثروا من دعاء غیر اللّٰہ تعالیٰ من الأولیاء الأحیاء منہم والأموات وغیرہم مثل یا سیدی فلان أغثني ولیس ذلک من التوسل المباح۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني، ’’سورۃ المائدۃ: ۲۷ إلی ۳۷‘‘: ج ۲، ص: ۱۲۸)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص377

answered Jun 3, 2023 by Darul Ifta
...