289 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
عزیزیہ حدود حرم میں داخل ہے یا نہیں یعنی ہم عمرہ کے بعد حلق اپنے ہوٹل عزیزیہ میں کر سکتے ہیں؟؟
asked Jun 22, 2023 in حج و عمرہ by shahbaz alam

1 Answer

Ref. No. 2390/44-3622

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حدود حرم کے اندر ہی بال کٹوانا ضروری ہے، اور عزیزیہ ہوٹل حدود حرم کے اندر ہے،  اس لئے  حلق کرانے کے لئے  عزیزیہ ہوٹل  جانا درست  ہے۔

الھدایۃ: (164/1، ط: دار احیاء التراث العربی)

" وإن حلق في أيام النحر في غير الحرم فعليه دم ومن اعتمر فخرج من الحرم وقصر فعليه دم عند أبي حنيفة ومحمد " رحمهما الله تعالى " وقال أبو يوسف " رحمه الله " لا شيء عليه "۔۔۔۔ولهما أن الحلق لما جعل محللا صار كالسلام في آخر الصلاة فإنه من واجباتها وإن كان محللا فإذا صار نسكا اختص بالحرم كالذبح

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 9, 2023 by Darul Ifta
...