74 views
سوال: وضو خانہ کی نالی اور پیشاب خانہ کی نالی دونوں ملی ہوئی ہے،  وضو خانہ پہلے ہیں، اور پیشاب خانہ بعد میں ہیں پیشاب کرتے وقت وضو خانہ کی نالی کی طرف پیشاب نہیں آتا، لیکن وضو کرتے وقت وضو کا پانی پیشاب کو بہاتا ہوا لے جاتا ہے،  وضو کا پانی نالی میں بہتا ہے، وہ تو مائے مستعمل ہوتا ہے، اور مستعمل کا حکم یہ ہے کہ وہ پاک تو ہے لیکن پاک کرنے کی صلاحیت اس میں نہیں ہے، اب مسئلہ اس میں واضح فرمائیں کہ پانی کا سیلان پیشاب کی نالی سے ملی ہوئی ہے، اب اس سے پڑنے والے چھینٹے کا کیا حکم ہوگا
اور اسی میں اس مسئلے کی بھی وضاحت فرما دیں کہ نالی میں وضو  کا پانی بہنا بند ہو گیا اب موجودہ پانی جو نالی میں ہے اس کا کیا حکم ہوگا
asked Jun 25, 2023 in طہارت / وضو و غسل by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2423/44-3656

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جس جگہ سے پیشاب خانہ کی نالی شروع ہوتی ہے وہاں سے اس نالی کا پانی ناپاک شمار ہوگا، اس کی چھینٹیں ناپاک ہوں گی۔ لیکن جو وضوخانہ کی نالی ہے اس میں پاک پانی ہونا غالب گمان ہے اس وجہ سے اس کی چھینٹیں پاک شمار ہوں گی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 22, 2023 by Darul Ifta
...