88 views
سوال: ایک بندہ اپنے گھر کے دروازے پر کلر پینٹ کر رہا تھا دروازے پر نجاست لگی ہوئی تھی کلر کرنے والا برش نجاست سے جا لگا اور اب اسی برش اور پینٹ سے پورے دروازے کو کلر کر دیا گیا اس دروازے کا کیا حکم ہوگا کیا وہ ناپاک ہو جائے گا
اور اگر ناپاکی کا حکم لگے گا تو پھر پاک کرنے کا کیا حکم ہوگا
احقر: محمد مجاہد الاسلام
asked Jun 25, 2023 in طہارت / وضو و غسل by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2422/44-3652

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  مذکورہ صورت میں برش ناپاک ہوگیا، اور اس کے ذریعہ دروازہ کو پینٹ کرنا بھی دروازہ کو ناپاک کردے گا، تاہم اگر نجاست نظر نہ آتی ہو تو بعد میں دروازہ پر تین بار اچھی طرح سے پانی بہاینا کافی ہوگا اور اس طرح دروازہ کا ظاہر پاک ہوجا ئے گا یعنی اب دیوار پر تر ہاتھ لگنے سے ہاتھ ناپاک نہیں ہوگا ۔

ولو موہ الحدید بالماء النجس یموہ بالطاھر ثلاثاً، فیطھر خلافاً لمحمد فعندہ لا یطھر أبداً، وھذا في الحمل في الصلاة، أما لو غسل ثلاثاً ثم قطع بہ نحو بطیخ أو وقع في ماء قلیل لا ینجسہ فالغسل یطھر ظاھرہ إجماعاً، وتمامہ في شرح المنیة (رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الأنجاس، ۱: ۵۴۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۲: ۴۰۳، ت: الفرفور، ط: دمشق)۔ (احسن الفتاوی، ۲: ۹۴، مطبوعہ: ایچ، ایم سعید، کراچی)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 19, 2023 by Darul Ifta
...