103 views
سوال: دیوار پر نجاست لگنے اور سوکھ جانے کا کیا حکم بیان فرماتے ہیں مفتیان کرام جیسا کہ بہشتی زیور میں مولانا اشرف علی رحمتہ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا ہے  جو اینٹ زمین  پر دبی ہوئی ہو اور اس پر نجاست گر جائے اور سوکھ جائے تو  پاک ہو جاتا ہے  اب دیوار کا اوپری حصہ زمین سے جدا ہے اب اس پر نجاست گر جائے اور سوکھ جائے تو کیا حکم ہوگا
احقر: محمد مجاہد الاسلام
asked Jun 25, 2023 in طہارت / وضو و غسل by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2421/44-3653

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  دیوار اگر کچی اینٹ یا پکی اینٹ کی ہے اور اس پر پلاسٹر نہیں ہوا ہے تو وہ خشک ہونے سے پاک ہوجائے گی، اور اگر دیوار پر پلاسٹر ہوگیا یا ٹائل لگوادیا اور پھر ناپاکی لگی  تو اب اس کو پاک کرنے کے لئے دھونا ضروری ہوگا، محض نجاست کا خشک ہوجانا دیوار کی طہارت کے لئے کافی نہیں ہوگا۔

 ومنها ) الجفاف وزوال الأثر الأرض تطهر باليبس وذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم. هكذا في الكافي. ولا فرق بين الجفاف بالشمس والنار والريح والظل۔ (فتاوی ہندیہ 2/130)

"وإن كان اللبن مفروشاً فجف قبل أن يقلع طهر بمنزلة الحيطان، وفي النهاية: إن كانت الآجرة مفروشةً في الأرض فحكمها حكم الأرض، وإن كانت موضوعةً تنقل وتحول، فإن كانت النجاسة على الجانب الذي يلي الأرض جازت الصلاة عليها، وإن كانت النجاسة على الجانب الذي قام عليه المصلي لاتجوز صلاته".(البحرالرائق، 1/235)

"والمراد بالأرض مايشمله اسم الأرض، كالحجر والحصى والآجر واللبن ونحوها، إذا كانت متداخلةً في الأرض غير منفصلة عنها‘‘. (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، كتاب الطهارة، باب الأنجاس والطهارة عنها". (حاشیة الطحطاوي علی مراقي الفلاح 1/231)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 19, 2023 by Darul Ifta
...