44 views
سوال: اس پانی کے حوض کو دہ در دہ کا حکم دیا جا سکتا ہے جس کی لمبائی تو بیس ہاتھ ہو لیکن چوڑائی ایک ہاتھ ہو

احقر: محمد مجاہد الاسلام
asked Jun 25, 2023 in طہارت / وضو و غسل by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2415/44-3647

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  دہ در دہ کے لئے حوض کی لمبائی اور چوڑائی کا برابر دس دس ہاتھ کا ہونا ضروری نہیں ہے، بلکہ کل پیمائش کا دہ در دہ ہونا کافی ہے۔ اس لئے سوال میں مذکور حوض، حوض کبیر ہے، اگر اس کا مجموعی رقبہ 225 فٹ ہے۔

ولولہ طول لا عرض لکنہ یبلغ عشرا فی عشر جاز تیسیرا (شامی 1/341)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 13, 2023 by Darul Ifta
...