51 views
سوال: بورنگ کے اندر نجس چلا جائےتو کیا پانی ناپاک ہو گا اور اگر پانی ناپاک ہو گا تو اسے پاک کرنے کی کیا صورت
ہوگی

احقر : محمد مجاہد الاسلام
asked Jun 25, 2023 in طہارت / وضو و غسل by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2414/44-3655

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر کوئی جانور گرکر مرگیا ہو تو جانور کو نکالنے کے بعد بور کا پورا پانی نکالاجائے گا، اور پھر اگر اتنی مدت گزرگئی  کہ جانور کے اجزاء  پانی میں تحلیل ہوجانے کا غالب گمان ہو تو سارا پانی نکال دینا اس بور کی پاکی کے لئے کافی ہوگا، اسی طرح  اگرپیشاب کے قطرے بورنگ کے اندر چلے جائیں توبھی  سارا پانی نکالنا ضروری ہوگا۔

نوٹ: بور کے اندر کتنا پانی ہے اس کا اندازہ کرنے کے لئے کوئی رنگ اندر ڈال دیاجائے اور پھر پانی نکالنا شروع کیا جائے، جب رنگ کا اثر ختم ہوجائے تو یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ سارا پانی نکالاجاچکاہے، اب بور کو پاک سمجھاجائے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 22, 2023 by Darul Ifta
...