46 views
١ ۔ اللہ کو اللہ تعالیٰ کہنا کیسا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں ؟
٢ ۔ حضرت علی کو مولا علی کہنا کیسا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں ؟
٣ ۔ اللہ تعالیٰ کو مولا کہنا کیسا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں ؟
asked Jun 26, 2023 in اسلامی عقائد by ثاقب الأنصاري

1 Answer

Ref. No. 2408/44-3648

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اللہ تعالی کے معنی ہیں: 'اللہ کی ذات بلندوبالا' ہےاس لئے اللہ تعالی کہنا درست بلکہ افضل ہے۔ لفظ 'مولی' ایک مشترک لفظ ہے جس کے متعدد معانی آتے ہیں، سیاق و سباق سے معنی کی تعیین ہوتی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجھہ کے لئے لفظ 'مولی' کو 'دوست اور محبوب' کےمعنی میں استعمال فرمایاہے، اس لئے اس معنی میں اس کا استعمال درست ہے۔ اسی طرح 'مولی' کا ایک معنی 'سردار' کے ہیں، اس معنی کے اعتبار سے بھی 'مولی علی' کہنا درست ہے، تاہم آج کل یہ کلمہ ایک خاص گمراہ فرقہ کا شعار ہے اس لئے ا س کےاستعمال سے بچنا چاہئے، نیز 'مولی' کا ایک معنی 'مالک اور کارساز' کے بھی ہیں، اس معنی کے اعتبار سے اللہ تعالی کو 'مولی' کہنا جائز ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 13, 2023 by Darul Ifta
...