41 views
سوال: فتوی کے تحت یہ معلوم ہوتا ہے کہ جاری پانی پاک ہے جب تک اس میں تین وصف ظاہر نہ ہو جائیں  دراصل مسئلہ یہ ہے کہ اگر کہیں پر جاری پانی بہہ رہا ہو اور وہاں پر نجاست بھی موجود ہو اور یہی بہنے والا پانی اگر کہیں قلیل مقدار پر جا کر جمع ہو جاتا ہے تو اس پانی کا کیا حکم ہوگا-  کیا ایسے جمع ہوا پانی سے وضو کیا جا سکتا ہے
asked Jun 28, 2023 in طہارت / وضو و غسل by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2406/44-3625

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جاری پانی، اور ماء کثیر پاک ہے جب تک کہ اس میں نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو، اس لئے اگر نجاست کا اثر ظاہر نہ ہو اور جاری پانی میں سے تھوڑ اپانی کہیں جمع ہوجائے یا کسی برتن میں جمع کرلیا جائے تو وہ پانی پاک ہی رہے گا، قلیل ہونے کی وجہ سے ناپاک نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 11, 2023 by Darul Ifta
...