23 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر عیدگاہ میں نماز عید کچھ دیر بعد ہو تو کیا اس سے پہلے مسجدوں میں عید کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟؟
asked Jul 7, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2404/44-3628

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  عیدین کی نماز عیدگاہ میں  اداکرنا مسنون اور  افضل ہے، البتہ اگر  عید گاہ میں ابھی عید کی نماز نہ پڑھی گئی ہو اور شہر کی مسجد میں نماز عید پہلےپڑھ لی جائے تو نمازاداہوجائے گی، گوکہ عیدگاہ کا ثواب حاصل نہ ہوگا۔ ایسا ضروری نہیں ہے کہ عید گاہ میں نماز ہونے کے بعد ہی تمام مساجد میں عید کی نماز پڑھی جائے۔

ولو صلی العید فی الجامع ولم یتوجہ إلی المصلی فقد ترک السنة ۔ (البحرالرائق: ۲/۲۷۸) ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 11, 2023 by Darul Ifta
...