68 views
ناپاک گوشت کیسے پاک کریں
سوال: اگر گوشت پر پیشاب یا رگوں سے نکلنے والا خون لگا ہو کہ اس کے دھونے کا کیا طریقہ ہوگا
اگر کوئی شخص اس طریقے سے دھویے کہ گوشت سے پانی اچھے طریقے سے نہ نکالے بلکہ دھونے والے برتن پر پانی موجود ہو اور اسی بار نیا پانی ڈال کر تین دفعہ اس طرح سے دھوئے کہ ہر مرتبہ اچھے طریقے سے گوشت سے پانی نہ نکالا گیا ہو اور پانی برتن پر موجود ہو تو کیا ایسی صورت میں گوشت پاک ہو جائے گا
گوشت کے پاک ہونے کے لیے اسے ایک مرتبہ دھونا ہی کافی ہے یا دو مرتبہ یا پورے تین مرتبہ دھونا ضروری ہے
المستفتی: محمد مجاہد الاسلام
asked Jul 7, 2023 in طہارت / وضو و غسل by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2403/44-3626

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ تین مرتبہ گوشت کو اس طرح دھوئے کہ ہر مرتبہ گوشت والے برتن کا پورا پانی بہادے، یہاں تک کہ گوشت سے پانی کے قطرے ٹپکنا بند ہوجائیں تو اس طرح کرنے سے گوشت پاک ہوجائے گا۔اسی طرح پانی میں سے گوشت ہاتھ میں اٹھالے اور جب اس میں سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے تو اس کو دوسرے پانی میں ڈال دے پھر اسی طرح تین مرتبہ عمل کرے تو وہ گوشت پاک ہوجائے گا، گوشت کو نچوڑنا یا اس کو خشک کرنا ضروری نہیں ہے۔ نجاست غیر مرئیہ کو پاک کرنے کا یہی طریقہ کتب فقہ میں مذکور ہے۔

(الھندیۃ: (42/1، ط: دار الفکر)

وإن كانت غير مرئية يغسلها ثلاث مرات۔۔۔۔وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس.

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 11, 2023 by Darul Ifta
...