64 views
سوال: کیا قبرستان کے اندر چپل پہن کر داخل ہونا چاہیے
جب کہ قبر کے ارد گرد راستے بنے ہوئے ہو
چپل پہن کر داخل ہونے کے وجوہات : راستے گرم ہو جانا دھوپ کی تپش کی وجہ سے
 جہاں راستے نہیں بنے ہوئے ہو وہاں کانٹے چبھنے کا ڈر ہو یا بارش کی وجہ سے زمین بھیگ گیا ہو وغیرہ وغیرہ
asked Jul 9, 2023 in اسلامی عقائد by mojahidul islam

1 Answer

Ref. No. 2420/45-3684

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قبرستان کے ادب و احترام کاخیال رکھنا چاہئے اور قبروں کی بے حرمتی سے بچناچاہئے،  اسی وجہ سے قبروں کے اوپر چلنے اور بیٹھنے سے منع  کیاگیا ہے۔ البتہ اگر جوتے  پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہوتو ان کو پہن کر قبرستان میں چلنے کی گنجائش ہے،اس میں کوئی کراہت نہیں ہے۔ البتہ کوشش یہ ہو کہ قبروں کے اوپر پیر نہ پڑیں ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 26, 2023 by Darul Ifta
...