41 views
جس طرح  محمد صاحب کے نام کے آگے  محمد صلی اللہ علیہ وسلم  لگایا جاتا ہے اسی طرح اللہ کے نام ک آگے کیا لگایا جاتا ہے ، اور کیا اگر ہم اللہ کے نام کے آگے لگائے جانے والے الفاظ کا استعمال نہیں کرینگے تو ہمیں گناہ ہوگا ؟
asked Jul 19, 2023 in اسلامی عقائد by ثاقب الأنصاري

1 Answer

Ref. No. 2434/45-3690

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   اللہ کے نام کے آگے کوئی حمدیہ  جملہ استعمال کرنا افضل ہے، یہ کوئی لازم و ضروری امر نہیں ہے، اس لئے اگر کوئی حمدیہ جملہ ترک کردے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔جیسے کہ اللہ تعالی نے فرمایا کی جگہ اللہ نے فرمایا کہنا جائز ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 26, 2023 by Darul Ifta
...