38 views
سجدہ میں جاتے ہوئے سجدہ کی جگہ کو ہاتھ سے یا پھونک مارکر صاف کرنے کا کیا حکم ہے ؟؟
asked Jul 22, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2435/45-3685

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   سجدہ کی جگہ کو عمل قلیل (ایک ہاتھ) سے صاف کرنا یا ہلکے انداز میں پھونک مار کرصاف کرنا مکروہ ہے، البتہ اگر عمل کثیر ہو یا اس قدر زور سے پھونک مارے کہ اس میں آواز معلوم ہو تو یہ مفسد نماز ہے۔

عَنْ أَبِیْ ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ إِلَی الصَّلاَۃِ فَإِنَّ الرَّحَمْۃَ تُوَاجِہُہُ فَلاَ یَمْسَحِ الْحَصٰی (وَفِیْ رِوَایَۃ)ٍ فَلاَ یُحَرِّکِ الْحَصٰی، أَوْ لَا یَمَسََّ الْحَصٰی۔ (مسند احمد: ۲۱۶۵۶)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 26, 2023 by Darul Ifta
...