41 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عید کے روز ایک شخص نے مسجد میں(قریب چار سو نمازیوں کو)) عید کی نماز پڑھائی اور دوسری رکعت میں پہلے رکوع میں چلے گئے لوگوں نے لقمہ دیا تو فورا کھڑے ہوگئے اور تکبیر کہی تکبیر کے بعد سیدھے سجدہ میں چلے گئے رکوع نہیں کیا اور اخیر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا تو کیا یہ نماز درست ہوئی یا نہیں؟
asked Jul 27, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 2439/45-3716

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    صورت مسئولہ میں نماز درست ہوگئی،  عید کی نماز میں اگر مقتدیوں کی پریشانی کا اندیشہ ہو تو  سجدہ سہو ضروری نہیں ہے۔غالبا امام صاحب نے اسی وجہ سے سجدہ نہیں کیا، ورنہ واجب کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے، اور واجب کے ترک پر سجدہ سہو لازم ہوتاہے، نیز امام صاحب نے چونکہ رکوع کرلیا، اس لئے جو ان کے ساتھ رکوع میں شریک رہے، ان کی نماز درست ہوگئی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 3, 2023 by Darul Ifta
...