47 views
ملاقات کے وقت پاؤں چھونا:
(۲۴۳)سوال: زید نے اپنے والد سے سفر میں جاتے وقت ملاقات کی اور ان سے سلام کرکے پاؤں بھی چھوا اس کے بعد مصافحہ کرکے واپس چلا آیا، ایسا کرنا کیسا ہے؟ پاؤں چھونا درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد زبیر احمد، فیض آباد
asked Aug 6, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:پاؤں چھونا جاہلانہ رسم اور بدعت ہے، ایسی رسموں سے مسلمان کو پرہیز لازم ہے(۱) رخصتی اور ملاقات کے لئے سلام اور مصافحہ کافی ہے اور مسنون یہی ہے۔(۲)

۱) ویکرہ أن یقبل الرجل فم الرجل أو یدہ أو شیئاً منہ في قول أبي حنیفۃ رضي اللّٰہ عنہ،
(وکذا) ما یفعلونہ من تقبیل (الأرض بین یدي العلماء) والعظماء فحرام والفاعل والراضي بہ أثمان: لأنہ عبادۃ الوثن وہل یکفر إن علی وجہ العبادۃ والتعظیم کفر وإن علی وجہ التحیۃ لا وصار آثماً مرتکباً للکبیرۃ والملتقط التواضع بغیر اللّٰہ حرام۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الحظر والإباحۃ، باب الاستبراء وغیرہ‘‘: ج ۹، ص: ۵۴۶)
(۲) إن المصافحۃ مستحبۃ عند کل لقاء، وأما ما اعتادہ الناس من المصافحۃ بعد صلاۃ الصبح والعصر، فلا أصل لہ في الشرع علی ہذا الوجہ … إنہ تکرہ المصافحۃ بعد أداء الصلاۃ بکل حال، لأن الصحابۃ رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہم ما صافحوا بعد أداء الصلاۃ، ولأنہا من سنن الروافض۔ ثم نقل عن ابن حجر عن الشافعیۃ أنہا بدعۃ مکروہۃ لا أصل لہا في الشرع … وقال ابن الحاج من المالکیۃ في المدخل: إنہا من البدع۔ (’’أیضاً‘‘: ج ۹، ص: ۵۴۸)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص534

answered Aug 6, 2023 by Darul Ifta
...