38 views
اذان میں ’’محمّدًا رسول اللّٰہ‘‘ پر انگوٹھے چومنا:
(۲۴۶)سوال:مؤذن جس وقت ’’أشھد أَنَّ محمداً رسول اللّٰہ‘‘ کہتاہے، تو اس وقت بعض حضرات ہاتھ کے انگوٹھے میں دم کرکے آنکھ سے لمس کرتے ہیں، یہ کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالستار: مدھوبنی، (بہار) متعلّم جامعہ ہذا
asked Aug 6, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ایسا کرنا قرآن وحدیث یا آثار صحابہؓ اور تعامل تابعین وغیرہم سے ثابت نہیں، ایسا کرنے کو ضروری یا باعث ثواب سمجھنا بدعت میں شمار ہوگا، اور اس متعلق جو روایات ہیں وہ موضوع ہیں۔
’’قال الإمام الجلیل السیوطی: ’’الأحادیث التی رویت في تقبیل الأنامل وجعلہا علی العینین عند سماع اسمہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عن المؤذن في کلمۃ الإشہاد کلہا موضوعات‘‘۔
علامہ جراحی کہتے ہیں ’’ولم یصح في المرفوع من کل شیئ‘‘ علامہ سخاوی نے ’’المقاصد الحسنہ‘‘ میں لکھا ہے: ’’بل کلہ مختلف موضوع‘‘۔(۱)

(۱) مسح العینین بباطن أنملتي السبابتین بعد تقبیلہما عند سماع أشہد أن محمد رسول اللّٰہ من المؤذن لا یصح۔ (أحمد طاہر، تذکرۃ الموضوعات: ج ۱، ص: ۳۴)
مسح العینین بباطن أنملتي السبابتین بعد تقبیلہما عند سماع قول المؤذن أشہد أن محمدا رسول اللّٰہ، مع قولہ: أشہد أن محمداً عبدہ ورسولہ، رضیت باللّٰہ ربا، وبالإسلام دینا، وبمحمد نبیا، وذکر الدیملي في الفردوس من حدیث أبي بکر الصدیق أنہ لما سمع قول المؤذن أشہد أن محمداً رسول اللّٰہ قال: ہذا، وقبل باطن الأنملتین السبابتین ومسح عینیہ، فقال صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من فعل مثل ما فعل خلیلي فقد حلت علیہ شفاعتي، ولا یصح۔ (شمس الدین، المقاصد الحسنۃ: ج ۱، ص: ۶۰۴)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص536

answered Aug 6, 2023 by Darul Ifta
...