67 views
بروز جمعہ، جمعہ مبارک کا میسیج کرنا:
(۲۴۹)سوال:جمعہ کے دن لوگ جمعہ مبارک کا میسج بھیجتے ہیں، تو کیا جمعہ مبارک کہنے سے جمعہ مبارک ہوتا ہے، یا پھر سنت کے مطابق عمل کرنے سے جمعہ مبارک ہوتا ہے، میں نے چند علماء سے معلوم کیا، تو ان کا کہنا ہے، کہ اس طرح کرنا صحیح نہیں ہے اور جس آدمی سے بحث ہوئی وہ بول رہے ہیں کہ میں نے بھی کچھ علماء سے معلوم کیا، ان کا کہنا ہے، اس طرح کہنا صحیح ہے؟
اسی طرح عید کے دن آپس میں ایک دوسرے کے گلے ملنا اور عید مبارک کہنا، مثلاً: آپس میں رشتہ دار ہیں، گھر بھی برابر برابر ہے، پھر بھی عیدگاہ میں گلے ملتے ہیں، عید مبارک کہتے ہیں، تو اس طرح کہنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: نورالدین پرتاب گڑھ
asked Aug 7, 2023 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:خوشی کے موقع پر خوشی کی درازی کی دعا کرنا اور غم کے موقعہ پر تسلی کے الفاظ کہہ دینا درست ہے؛ اس لئے جمعہ مبارک کہنا یا کوئی اور جملہ بطور دعا کہہ دینا درست ہے، مگر اس کو ضروری سمجھنا غلط ہے؛ البتہ عید کی نماز کے بعد مصافحہ ومعانقہ کرنے کا عمل چونکہ اسلاف سے ثابت نہیں ہے؛ اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔(۱)

۱) عن جبیر بن نفیر قال: کان أصحاب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا انفقوا یوم العید یقول لبعض تقبل اللّٰہ منا ومنکم، (الحاوي للفتاوی: ج ۱، ص: ۱۱۶)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج1ص540

answered Aug 7, 2023 by Darul Ifta
...