31 views
اللہ تعالیٰ احسن الخالقین ہے تو کیا کوئی دوسرا بھی خالق ہے؟
(۴)سوال:پوچھنا یہ ہے کہ قرآن میں ہے کہ اللہ بہترین پیدا کرنے والا ہے، احسن کا لفظ آیا ہے، جو ایک دوسرے کے مقابلہ میں اچھائی بتانے کے لیے آتا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی پیدا کرنے والا نہیں ہے، برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: شمیم خان، غازی پور
asked Aug 8, 2023 in قرآن کریم اور تفسیر by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:سورہ مومنون میں ہے {فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَہ}(۱)  اس میں خالقین سے مراد پیدا کرنے والے نہیں ہیں؛ بلکہ صناع یعنی صرف جوڑ توڑ کرنے والے مراد ہیں۔(۲) حقیقت میں حیات دینا اور بغیر کسی وسیلہ کے پیدا کرنا خاص اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے۔ اور لفظ خلق کا اطلاق لغوی معنی کے اعتبارسے دوسرے صناع پر کردیا گیا ہے۔ لفظ خلق کے حقیقی معنی شئ معدوم کو بغیر کسی انسانی وسائل کے وجود میں لانا ہے جو صرف ذات باری تعالیٰ پر ہی صادق آتا ہے۔ آیت مذکورہ میں ظاہری تقابل ہے مگر حقیقت میں دونوں میں کوئی مناسبت ہی نہیں ہے۔(۳)

(۱) سورۃ مؤمنون: ۲۳۔
(۲) عن مجاہد: {فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَہط۱۴} قال: یصنعون ویصنع اللّٰہ واللّٰہ خیر الصانعین۔ (الطبري، تفسیر طبري: ج ۱۵، ص: ۱۹)
(۳) وقال الآخرون: إنما قیل: {فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَہط۱۴}  لأن عیسی ابن مریم کان یخلق فأخبر جل تنارہ عن نفسہ أنہ یخلق أحسن مما کان یخلق۔ (الطبري، تفسیر طبري، ’’سورۃ المؤمنون: ۲۲‘‘: ج ۸، ص: ۱۹)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص33

answered Aug 8, 2023 by Darul Ifta
...