45 views
جناب ہم نے حج کا احرام باندھنے کے بعد تلبیہ نہیں پڑھا ، اور اختتام حج تک قطعی ایک بار بھی تلبیہ نہیں پڑھا ، بلکہ 8 ذلحج کو مکہ  کے رہایش گاہ (ہوٹل) میں احرام باندھ کر فجر کی نماز ادا کی ،یعنی تکبیر تحریمہ پکارا اور بعد فرض نماز تسبیحات فاطمہ پڑھا ، تو کیا تلبیہ کا قایم مقام تسبیح ادا ھوگیء ؟  اور ہمارا حج کا احرام درست ہوگیا ؟  واضح رہے ہم نے حج تمتع کیا ، اور حنفی مسلک کی پیروی کرتے ہیں ۔ ہمیں حج کی تربیت نہیں دی گئی ، اس لئے غلطیاں سرذد ھوی۔
asked Aug 9, 2023 in حج و عمرہ by Madina Sharif

1 Answer

Ref. No. 2479/45-3765

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ احرام باندھنے کے بعد تلبیہ یا اس کے قائم مقام ذکر کا پڑھنا فرض ہے، آپ نے نماز پڑھی ، تکبیر تحریمہ کہااور تسبیح فاطمی  پڑھی ، یہ سب اذکار تلبیہ کے قائم مقام ہوگئے  اور آپ کا احرام درست ہوگیا اور عمرہ و حج بھی درست ہوگیا۔ 

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 16, 2023 by Darul Ifta
...