45 views
فسیحوا فی الأرض أربعۃ أشہر} سے تین چلے کا ثبوت:
(۱۴)سوال:کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں:
حضرت میرا سوال یہ ہے کہ سورۃ التوبہ (آیت نمبر:۲) {فسیحوا في الأرض أربعۃ أشہر} سے کیا مراد ہے، ایک صاحب فرمارہے ہیں کہ چار ماہ اللہ کے راستے میں (جماعت میں) نکلنا مراد ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی:محمد عباس، چمپارنی
asked Aug 10, 2023 in قرآن کریم اور تفسیر by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ آیت مشرکین اور دیگر عرب قبائل کے ساتھ جو معاہدات تھے، اس سے متعلق ہے اس کا جماعت میں نکلنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس آیت کی تفسیر یہ ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر مسلمانوں کا مکہ پر مکمل قبضہ ہوگیا، مکہ او راطراف مکہ میں رہنے والے غیر مسلموں کو جان، مال کی امان دیدی گئی؛ لیکن اس وقت ان غیر مسلموں کے مختلف حالات تھے، ایک تو وہ لوگ تھے جن سے حدیبیہ میں صلح کا معاہدہ ہوا اور انہوں نے خود اس کو توڑ دیا اور وہی فتح مکہ کا سبب ہوا دوسرے کچھ ایسے لوگ بھی تھے، جن سے صلح کا معاہدہ کسی خاص میعاد کے لیے کیا گیا تھا اور وہ اس معاہدے پرقائم رہے، جیسے ’’بنی کنانہ‘‘ کے دو قبیلے ’’بنی ضمرہ‘‘ اور ’’بنی مدلج‘‘ جن سے ایک مدت کے لیے صلح ہوئی تھی اور سورۃ برأت نازل ہونے کے وقت بقول خازن ان کی میعاد صلح کے نو مہینے باقی تھے، تیسرے: کچھ ایسے لوگ بھی تھے جن سے معاہدۂ صلح بغیر تعیین مدت کے ہوا تھا۔ چوتھے: وہ لوگ تھے جن سے کسی قسم کا معاہدہ نہ تھا، غرض سورہ توبہ کی پہلی دو آیات میں ان سب لوگوں کو جن سے بلاتعیین مدت کوئی معاہدہ تھا یا جن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ تھا چار مہینے کی مہلت دی گئی اور چوتھی آیت کی رو سے ان لوگوں کو تا اختتام معاہدہ مہلت مل گئی جن کے ساتھ کسی خاص میعاد کا معاہدہ تھا اور پانچویں آیت سے مشرکین مکہ کو اشہر حرم ختم ہونے تک مہلت مل گئی۔(۱)

(۱) مفتي محمد شفیع عثمانيؒ، معارف القرآن: ج ۴، ص: ۳۱۱۔
فسیحوا في الأرض: لأن الکلام خطاب مع المسلمین علی أن المعني براء ۃ من اللّٰہ ورسولہ إلی الذین عاہدتم من المشرکین فقولوا لہم: سیحوا إلا الذین عاہدتم منہم ثم لم ینقصوکم فأتموا إلیہم عہدہم، وہو بمعنی الاستدراک کأنہ قیل: فلا تمہلوا الناکثین غیر أربعۃ أشہر ولکن الذین لم یکنثوا فأتموا إلیہم عہدہم ولا تجروہم مجر الناکثین۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني، ’’سورۃ التوبۃ: ۱، ۱۷‘‘: ج ۶، ص: ۷۱)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص44

answered Aug 10, 2023 by Darul Ifta
...