74 views
السلام علیکم۔ مفتی صاحب ہمارے گھر میں western toilet ہے، انڈین ٹائلٹ نہیں ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہمارے والدین ضعیف ہیں اور انہیں indian toilet استعمال کرنے میں دقت آتی ہے۔  Western toilet (ویسٹرن ٹائلٹ) قبلہ رخ ہے ہے اور اس طرح سے بنا ہوا ہے کہ جب بھی کوئی پاخانہ کرے تو اسکی پیٹھ قبلہ رخ ہو جاۓ گی اور  اور اگر کوئی پیشاب کرے تو وہ قبلہ رخ ہو کر ہی پیشاب کر پاۓ گا۔  اس مسئلہ کا کیا حل ہے؟ تھوڑی رہنمائی کر دین؟
مجھے پیشاب کے قطرے اور گیس کی تھوڑی دقت ہے جسکی وجہ سے میں western toilet (ویسٹرن ٹائلٹ ) استعمال کرتے وقت کمبوڈ پر ٹیڑھا نہیں بیٹھ پاتا۔ میرے لۓ بہت مشکل ہے کہ میں تیڑھا ہوکر کمبوڈ استعمال کر پاؤں۔  اس وجہ سے  پاخانہ یا پیشاب کرتے وقت پیٹھ قبلہ رخ پڑ جاتی ہے۔
اس کا کیا حل ہے براۓ تھوڑی رہنمائی کر دیں
asked Aug 13, 2023 in فقہ by abdulahad

1 Answer

Ref. No. 2486/45-3782

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ استنجاء کرتے وقت قبلہ کی طرف چہرہ یا پیٹھ کرنا مکروہ ہے، یہ قبلہ کی تعظیم کے خلاف ہے، بعض صحابہ سے منقول ہے کہ جب وہ دوسرے ملکوں میں گئے تو وہاں کے بیت الخلاء قبلہ رخ بنے ہوئے تھے تو صحابہ ضرورت کی وجہ سے استعمال تو کرتے  تھے لیکن قبلہ رخ ہونے سے بچنے کے لئے ٹیڑھا ہوکر بیٹھتے تھے۔ آپ کے لئے مناسب یہ ہے کہ ویسٹرن ٹائلٹ کا رخ تبدیل کرائیں تاکہ ہمیشہ کے لئے قبلہ کی طرف پیشاب کرنا لازم نہ آئے، اور جب تک تبدیل نہیں ہوجاتاہے مجبوری میں کراہت کے ساتھ اسی کو استعمال کیاجاسکتاہے اور جتنا ٹیڑھا ہونا ممکن ہو اس کا خیال رکھاجائے،اور توبہ واستغفار کرتے رہیں ۔

اذا اتیتم الغائط لاتستقبلوا القبلۃ  بغائط ولابول ولکن شرقوا او غربوا فقدمنا الشام فوجدنا مراحیض قد بنیت قبل القبلۃ فکنا ننحرف عنھا ونستغفراللہ (سنن ابی داؤد 1/9)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 19, 2023 by Darul Ifta
...