56 views
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک مدرسے میں مدرس ہے رمضان کے مہینے میں چندہ کرنے کے لیے مختلف شہروں کو جاتاہے ،وصولی کے دوران کچھ رسیدیں ادھار کاٹی جاتی ہیں، اس امید پر کہ  وہ رقم بعد میں حاصل ہو جائے گی، لیکن دو چار مہینے کے بعد بھی وہ رقم موصول نہیں ہو پاتی ہے، تو کیا مذکورہ رقم کو مدرس کی تنخواہ سے ناظم مدرسہ کاٹنے کا حق رکھتا ہے؟ اس سلسلے میں شرعی رہنمائی فرما کر مشکور فرمائیں
امداد اللہ
asked Aug 13, 2023 in اسلامی عقائد by Md imdaduullah

1 Answer

Ref. No. 2487/45-3781

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حساب و کتاب رسید کے ذریعہ ہوتاہے،  اس لئے مدرس یا سفیر نےجو رسید کاٹ دی ہے  اس کا حساب دینا ہوگا، اگر اس نے ادھار رسید کاٹی ہے تو کچھ مزید مہلت لے لے اور انتظامیہ کو چاہئے کہ مہلت دے دے ، اور اگر مہلت کے بعد بھی پیسے وصول نہیں ہوئے تو مدرس و سفیر کی ذمہ داری ہوگی کہ بینہ کے ذریعہ یہ ثابت کرے کہ یہ پیسے وصول نہیں ہوئے ہیں، اور اگر مدرس وسفیر کے پاس کوئی بینہ نہیں ہے تو مدرسہ کو رقم واپس کرنا ضروری ہوگا۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 19, 2023 by Darul Ifta
...