47 views
شیعہ نوجوان کو قرآن کی تعلیم دینا:
(۲۳)سوال:چند شیعہ نوجوان قرآن کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، کیا ان کو پڑھانا درست ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد جاوید، محی الدین پور
asked Aug 16, 2023 in قرآن کریم اور تفسیر by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اگروہ صدق دل سے آئیں اور ان کی ہدایت کی امید ہو یا ان کے شر کا اندیشہ نہ ہو، تو ان کو قرآن کی تعلیم دینے میں حرج نہیں ہے(۱)۔ اور ان کو تعلیم دینے کے لیے کسی ماہر اور سنجیدہ عالم کا ہونا ضروری ہے۔ تاہم اگر ان کی بدنیتی واضح ہوجائے یا ان سے کسی شر کا اندیشہ ہو، تو گریز کرنا چاہئے۔

(۱) إذا قال الکافر من أہل العرب أو من أہل الذمۃ علمني القرآن فلا بأس بأن یعلمہ ویفقہہ في الدین قال القاضي علي السغدي إلا أنہ لا یمس المصحف فإن اغتسل ثم مسہ فلا بأس بہ۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب الکراہیۃ: فصل في البیع‘‘: ج ۸، ص: ۳۷۳)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص56

answered Aug 17, 2023 by Darul Ifta
...