175 views
’’بسم اللّٰہ‘‘ کب نازل ہوئی؟
(۲۴)سوال:’’بسم اللّٰہ‘‘ کب نازل ہوئی؟ اور ذبح کرنے کی دعاء کب سے شروع ہوئی؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد صفوان، بندی پور
asked Aug 16, 2023 in قرآن کریم اور تفسیر by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قرآن کریم نے حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ بیان کرتے ہوئے اس خط کا تذکرہ فرمایا ہے، جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے ملکۂ بلقیس کے نام لکھا تھا، اس خط کے شروع میں  حضرت سلیمان علیہ السلام نے لکھا فرمایا ’’إنہ من سلیمان وإنہ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم‘‘ (۱)  معلوم ہوا کہ ’’بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم‘‘ اپنے ان ہی الفاظ کے ساتھ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے سے بھی پہلے سے جاری ہے۔
 نبی اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن مقدس نازل ہوا تو ’’بسم اللّٰہ‘‘ سے اور پہلی وحی بھی ’’إقرأ بسم ربک الذي خلق‘‘(۲) ہے، اس میں بھی ’’بسم اللّٰہ‘‘ ہے، مگر ان مشہور الفاظ کے ساتھ نہیں ہے اور نہ ہی کسی روایت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس پہلی وحی میں ’’بسم اللّٰہ‘‘ کے الفاظ نازل ہوئے ہو سکتا ہے کہ فصل ما بین السورتین کے لیے اس کو پڑھے جانے کا حکم ہوا یا جب دوسری سورت نازل ہوئی، تو فصل کے لئے علیحدہ نازل ہوئی اتنا متعین ہے۔ کہ ’’بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم‘‘ پہلے ہی سے ان ہی الفاظ کے ساتھ رائج تھی اور ذبح کی دعاء اس وقت سے رائج ہے، جب سے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی دینے کے لئے گلے پر چھری رکھی اور چلائی تھی، پھر ان کی جگہ دنبہ ذبح فرمایا۔ گویا قربانی ہر قوم میں رہی، مگر اس طریقہ رائج کے موافق نہ تھی۔(۳)

(۱) سورۃ النحل: ۳۰۔
(۲) سورۃ العلق:۱۔
(۳) وقال الشعبي: کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مکتب في بدء الأمر علی رسم قریش باسمک اللہم حتی نزلت، {وَقَالَ ارْکَبُوْا فِیْھَا بِسْمِ اللّٰہِ مَجْراؔھَا} (سورۃ الہود: ۴۱) فکتب باسم اللّٰہ حتی نزلت {قُلِ ادْعُوا اللّٰہَ أَوِادْعُوا الرَّحْمٰنَط} (سورۃ الإسراء: ۱۱۰) فکتب بسم اللّٰہ الرحمن حتی نزلت آیۃ {اِنَّہٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَاِنَّہٗ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِہلا ۳۰} (سورۃ النمل: ۳۰)۔ (أبو محمد حسین البغوي، تفسیر بغوي، ’’سورۃ الفاتحہ‘‘: ج ۱، ص:
۷۳)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص56

answered Aug 17, 2023 by Darul Ifta
...