246 views
قرآن کریم سے اوپر بیٹھنا:
(۲۶)سوال:قرآن کریم رحل پر نیچے رکھا ہے اور زید کرسی پر بیٹھا ہے یا کسی اونچی جگہ پر کھڑا ہے، تو وہ گنہگار ہے کہ نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: حکیم الدین، سہارنپور
asked Aug 16, 2023 in قرآن کریم اور تفسیر by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:قرآن کریم سے اوپر بیٹھنا یا کھڑا ہونا، عذر کی وجہ سے ہو تو درست ہے اور اگر بلا عذر ہو، تو قرآن کے احترام کے خلاف ہے۔ دانستہ ایسا کرنا باعث گناہ ہے۔(۱)

(۱) مد الرجلین إلی جانب المصحف إن لم یکن بحذائہ لا یکرہ وکذا لو کان المصحف معلقا في الوتد وہو قد مد الرجل إلی ذلک الجانب لا یکرہ، کذا في الغرائب۔ (جماعۃ من العلماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الکراہیۃ: الباب الخامس: في آداب المسجد، والقبلۃ، والمصحف‘‘: ج ۵، ص: ۳۷۳)
رجل وضع رجلہ علی المصحف إن کان علی وجہ الاستخفاف یکفر وإلا فلا، کذا في الغرائب۔ (’’أیضاً:‘‘)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص59
 

answered Aug 17, 2023 by Darul Ifta
...