47 views
جمعہ کی نماز کے بعد دعا سے پہلے مسجد کے لئے چندہ جمع کرنے کا کیا حکم ہے ؟؟جبکہ چندہ جمع کرنے والے کرنے والے متعدد لوگ ہوں جس سے دعا کے لئے زیادہ تاخیر نہ ہونے پائے ۔
asked Aug 16, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2493/45-3803

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  نماز جمعہ سے قبل  اگر چندہ کیاجائے تو زیادہ بہتر ہے، دعا سے پہلے چندہ شروع کرکے دعا کے لئے لوگوں کو زبردستی روکنا درست عمل نہیں ہے، اس کو ترک کردینا چاہئے۔ نمازوں کے بعد دعا کی قبولیت کا وقت ہے، اس لئے نماز کے بعد متصلا دعا (یاسنت وغیرہ) مشغول ہونا بہتر ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 22, 2023 by Darul Ifta
...