40 views
فرض نماز کی تیسری رکعت میں بچے نے آکر جائے نماز کے درمیان  پیشاب کر دیا ۔  بقیہ نماز اسی حالت میں پوری کرنے سے نماز کا کیا حکم ہوگا ؟؟ نماز کو درمیان میں ہی ختم کرکے دہرانا ہوگا یا نماز مکمل کرنے کے بعد دہرانا ہوگا ؟؟
asked Aug 17, 2023 in نماز / جمعہ و عیدین by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2498/45-3819

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   اگر بچہ نے جائے نماز پر ایسی جگہ پیشاب کیا جہاں نمازی کے اعضاء سجدہ میں پڑتے ہیں تو اگر ممکن ہو تو نماز میں ہی تلویث سے بچتے ہوئے  دائیں بائیں ہٹ کر نماز پوری کرلے، اس کو دوہرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور اگر دائیں یا بائیں جگہ نہ ہو یا بچہ نے نمازی کے اوپر پیشاب کردیا تو ایسی صورت میں ایک طرف سلام پھیر کر نماز  سے نکل جائے اور پاک ہوکر یا دوسری جائے نماز پر نماز ادا کرے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 31, 2023 by Darul Ifta
...