56 views
السلام علیکم۔ حضرت دراصل کافی لمبی مدت سے میری شادی نہیں ہو رہی۔ اور ایسا ہو سکتا ہے کہ کبھی شادی بھی نہ ہو کیونکہ ماضی میں اللہ پاک نے کئ لوگوں کو شادی نہ کراکے آزمایا۔
انسان کیا کرے کہ بغیر شادی کۓ ہی اس کو شادی کا ثواب ۔؛حاصل ہو جاۓ۔ فرض کر لیں کہ کبھی میری زندگی بھر شادی نہ ہو تو مجھے کیا کرتے رہنا چاہۓ کہ میں بغیر شادی کۓ ہی شادی کا ثواب حاصل کر لوں؟
asked Aug 22, 2023 in فقہ by abdulahad

1 Answer

Ref. No. 2505/45-3824

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   شادی کا ثواب شادی کرنے سے ہی حاصل ہوگا۔ اگراستطاعت  ہوتو شادی کرنا  ہی سنت ہوگا، اور اگر استطاعت نہ ہو یا اپنی پوری کوشش کے باوجود نکاح نہ ہو تو اپنی سعی کی بناء پر نکاح کا ثواب ملنے کی امید ہوگی۔البتہ بہرصورت اپنی عصمت کی حفاظت لازمی ہے۔

عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ t: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ، وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ؛ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ الرقم 974).

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ t: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ حَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: لَكِنِّي أَنَا أُصَلِّي وَأَنَامُ، وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ، وَأَتَزَوَّجُ النِّسَاءَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي. (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ الرقم 975).

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 31, 2023 by Darul Ifta
...