73 views
السلام علیکم۔ سوال۔ عرض ہے کہ کن صورتوں میں نماز قضا کرنے کی اجازت ہے کہ نماز قضا ہو جاۓ اور بندہ گنہگار نہ ہوگا۔ براۓ کرم۔ تفصیل سے جواب عنایت کریں
asked Aug 23, 2023 in فقہ by abdulahad

1 Answer

Ref. No. 2510/45-3831

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نمازیں مقررہ اوقات میں فرض ہیں اور جان بوجھ کر کسی نماز کو قضا کرنا سخت گناہ کا  کام ہے۔ البتہ اگر کوئی طبعی یا شرعی مجبوری درپیش ہو اور آدمی فرض نماز اداکرنے پر قادر نہ ہو تو ایسی مجبوری میں نماز قضا ہوجانے پر امید ہے کہ گناہ گار نہ ہوگا، لیکن شرط یہ ہے جب یاد آجائے اور جب قدرت ہوجائے تو فورا نماز کی قضاکرلے۔ جان بوجھ کر کسی نماز کو قضا کرنا یا قضا نماز کی ادائیگی میں جان بوجھ کر  ٹال مٹول کرنا گناہ کا باعث ہوگا۔ اگر کوئی مجبوری ہو تو اس کی وضاحت  کرکے دوبارہ سوال کرلیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 31, 2023 by Darul Ifta
...