66 views
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے اضافہ شدہ حصے میں نماز پڑھنے کا ثواب:
(۵۴)سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین، مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
یہ سننے میں آیا ہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد میں ایک نماز دوسرے کسی شہر میں ایک لاکھ نماز کے برابر ہے اور مسجد نبوی میں ایک نماز دیگر مسجدوں میں پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے، یہ مسجدیں پہلے زمانے میں جتنی تھیں آج توسیع کے بعد کافی پھیل چکی ہیں۔ کیا یہ کئی گناثواب کسی خاص سمت اور حدود میں نماز پڑھنے پر حاصل ہوگا؟ یا اس نماز کو جماعت سے پڑھنے پر ہی یہ ثواب ملے گا؟ کیا عورتوں کو اکیلے نماز پڑھنے پر برابر ہی ثواب ملے گا؟ مثلاً اگر وہ ہوٹل کے کمرے میں پڑھیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عارف، شاہجہاں پور
asked Sep 6, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:صحیح روایت میں ہے کہ مسجد حرام میں ایک نماز ایک لاکھ کے برابر اور مسجد نبوی میں ایک نماز ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے۔ پچاس ہزار والی روایت ضعیف ہے، اور اس وقت مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جو اضافہ کیا گیا ہے ان تمام حصوں میں نماز پڑھنے سے یہ ثواب حاصل ہو جاتا ہے، کسی مخصوص حصہ میں نماز پڑھنا ضروری نہیں ہے اور یہ ثواب فرض نمازوں کے بارے میں ہے، نفل نماز کے بارے میں نہیں، اس لیے کہ حدیث کے اندر نفل نماز گھر میں پڑھنے کو افضل قرار دیا ہے۔
’’ومعلوم أنہ قد زید في المسجد النبوي؛ فقد زاد فیہ عمر ثم عثمان ثم الولید ثم المہدي، والإشارۃ بہذا إلی المسجد المضاف المنسوب إلیہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، ولا شک أن جمیع المسجد الموجود الآن یسمی مسجدہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فقد اتفقت الإشارۃ والتسمیۃ علی شیئ واحد، فلم تلغ التسمیۃ، فتحصل المضاعفۃ المذکورۃ في الحدیث فیما زید فیہ۔ وخصہا الإمام النووي بما کان في زمنہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عملاً بالإشارۃ،(۱) قولہ: (إلا المسجد الحرام) وفي المفاضلۃ بین المسجد الحرام والمسجد النبوي کلام وحقق في الحاشیۃ أن الاستثناء لزیادۃ الأجر في المسجد الحرام۔ ثم ادعی العلماء بتضعیف أجر المسجد النبوي بعدہ، إلا أن ما استدلوا بہ لا یوازي روایۃ الصحیح۔ بقی أن الفضل یقتصر علی المسجد الذي کان في عہد صاحب النبوۃ خاصۃً أو یشمل کل بناء بعدہ أیضاً؟ فالمختار عند العیني رحمہ اللّٰہ تعالیٰ أنہ یشمل الکل، وذلک لأن الحدیث ورد بلفظ: مسجدي ہذا۔ فاجتمع فیہ الإشارۃ والتسمیہ۔ وفي مثلہ یعتبر بالتسمیۃ، کما یظہر من الضابطۃ التی ذکرہا صاحب (الہدایۃ) تنبیہ: قال الطحاوي رحمہ اللّٰہ تعالیٰ: إن الفضیلۃ في الحرمین تختص بالفرائض، أما النوافل فالفضل فیہا في البیت۔ قلت: وہو الصواب، فإن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم لم یؤدہا إلا في البیت مع کونہ بجنب المسجد‘‘ (۲)

(۱) ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاو: باب صفۃ الصلاۃ، مطلب في ستر العورۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۲۶۔
(۲) علامۃ أنور شاہ الکشمیري، فیض الباري، ’’باب في مسجد قبا‘‘: ج ۳، ص: ۵۸۹۔


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص91

answered Sep 6, 2023 by Darul Ifta
...