39 views
کیا آپ ﷺکی سنت کے خلاف کرنا گناہ ہے؟
(۵۶)سوال: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے خلاف کرنا گناہ ہے؟ کیونکہ میں نے ایک عالم سے بیان سنا کہ یقینا ہمیشہ خیر اسی میں ہوتی ہے کہ ہرحال میں سنت کی اتباع ہو، اور ایک مسلمان کو چاہئے کہ ہمیشہ سنت کی اتباع کرے؛ لیکن ہم قانونا معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ مثلاً: کپڑا پہلے داہنے ہاتھ میں پہننا سنت ہے؛ لیکن اگر کوئی پہلے بائیں ہاتھ میں پہن لے، تو پھر کیا وہ گناہ شمار ہوگا یا نہیں؟ اس طرح کی بہت ساری مثالیں ہماری روزمرہ کی زندگی میں ہیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: ریاست علی، بجنوری
asked Sep 7, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:سنت کی دو قسمیں ہیں، موکدہ اور غیر موکدہ، اول کے اصرار کے ساتھ ترک پر گناہ ہے اور دوسرے پر نہیں(۲)۔ اگرچہ غیرموکدہ میں بھی اتباع سنت ہی میں خیر ہے اور اسی کو اپنانا چاہئے۔
(۲) السنۃ سنتان: سنۃ أخذہا ہدی وترکہا ضلالۃ: وسنۃ أخذہا حسن وترکہا لا بأس بہ۔ (السرخسي، أصول السرخسي: ج۱، ص: ۴۱۱)… وذکر في المبسوط قال مکحول: السنۃ سنتان: سنۃ أخذہا ہدی وترکہا ضلالۃ، وسنۃ أخذہا حسن وترکہا لا بأس بہ، السنن التی لم یواظب علیہا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أخذہا ہدی وترکھا ضلالۃ کالأذان والإقامۃ وصلاۃ العید۔ (البزدوي، کشف الأسرار شرح أصول البزدوي، ’’أقسام العزیمۃ‘‘: ج ۳، ص: ۳۱۰)

فتاوی دارلعلوم وقف دیوبند ج2ص95

 

answered Sep 7, 2023 by Darul Ifta
...