52 views
حضرت مفتی صاحب ہمارے مسجد کے وضو خانے میں ایک مسئلہ پیش ا رہا ہےوضو کھانے کے نالے میں پانی جمع ہوا رہتا ہے
اس نالے میں چھپکلی کی بیٹ بھی گری ہوئی رہتی ہےاس میں اور لوگ چپل وغیرہ بھی دھو دیتے ہیں
نالی میں پانی کی سیلان ویسا نہیں ہے بلکہ پانی جمع ہوا رہ جاتا ہے
وضو کرتے وقت نالی کے پانی کی چھینٹیں بھی پڑھتے ہیں تو کیا وہ پاک شمار ہوں گے یا ناپاک
asked Sep 10, 2023 in اسلامی عقائد by Adil ansari

1 Answer

Ref. No. 2560/45-3907

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  غیرماکول اللحم جانور کا بول و براز ناپاک ہے، چھپکلی بھی غیرماکول اللحم جانور ہے، لہذا اس کی بیٹ ناپاک ہے، اگر وضوخانہ کی نالی میں پانی جمع رہتاہے اور اس میں چھپکلی کی بیٹ پڑی ہوتو وہ پانی ناپاک ہے، اگر دوران وضو اس کی چھینٹیں بدن یا کپڑے پر لگ جائیں  تو ناپاک ہوں گے۔

وبول غیرماکول اللحم  ولو من صغیر لم یطعم ۔ ۔ ۔ وروث وخثی افاد بھما نجاسۃ خرء کل حیوان غیرالطیور ۔ وقال ابن عابدین (قولہ افاد بھما) اراد بالنجاسۃ المغلظۃ  (رد المحتار مع الدرالمختار- باب الانجاس  ج1ص523 تا 525) واشار بالروث والخثی الی نجاسۃ خرء کل حیوان غیرالطیور (البحر الرائق 2/242 دارالکتاب الاسلامی)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...