37 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت مفتی صاحب ایک مسئلہ حل فرما دیجیےاگر ناپاک پانی ہو اور اس میں رنگ بو مزہ ظاہر نہ ہوتا ہو بلکہ صاف سفاف نظر اتا ہو لیکن وہ ناپاک پانی ہو
اب اگر وہ پانی ٹائلز ماربلز یا سیمنٹ والی فرش میں گر جائے اور سوکھ جائے تو کیا وہ فرش پاک ہوگا
اس مسئلے کو جلد سے جلد حل فرما دیجئے جزاک اللہ
asked Sep 10, 2023 in اسلامی عقائد by Adil ansari

1 Answer

Ref. No. 2559/45-3906

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  صورت مسئولہ میں اگر فرش سوکھ جائے اور نجاست کا کوئی اثر باقی نہ رہے تو فرش پاک ہے۔

ومنھا الجفاف وزوال الاثر الارض تطھر بالیبس وذھاب الاثر للصلوۃ لا للتیمم ، ھکذا فی الکافی ، ولا فرق بین الجفاف بالشمس والنار والریح والظل ۔ (الھندیۃ ، الفصل الاول فی تطھیر الانجاس  1/44 دارالفکر)

اذا ذھب اثر النجاسۃ (ای ریحھا و لونھا) عن الارض وجفت جازت الصلوۃ علیھا دون التیمم منھا ۔ الشرنبلالی (نورالایضاح ص 54)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...