67 views
ایک نکاح ہوا دونوں خاندانوں کی موجودگی میں اور لڑکی کو پہلے سے معلوم تھا رشتے کے بارے میں ۔ نکاح والے  دن یہ معاملہ ہوا کہ نکاح کےلئے رشہ دار اکھٹے ہوئے لڑکی کے والد بھی موجود تھے قاضی صاحب بھی آگئے اور لڑکی سے اجازت لینے کےلئے لڑکی کا نانا گئے اور لڑکی کا انگوٹھا نکاح نامے پر لگوایا جبکہ اس سے نکاح کی اجازت نہ لی اور آگئے پھر قاضی صاحب نے لڑکے کو فلان بنت فلاں کا نام لے کر نکاح قبول کروایا یوں نکاح مکمل کیا گیا اور رخصتی ہو گئی تو کیا یہ نکاح ہو گیا؟

لڑکی کے وکیل نے لاعلمی کی وجہ سے اجازت نہیں لی۔اگر وہ اجازت لیتا تو یقیناً اسے ھاں میں جواب ملتا
رشتہ نکاح سے  دو سال پہلے ہو گیا تھا اور اس دوران لڑکی نے کبھی رشتے پہ ناراضگی ظاہر نہیں کی ۔
 لڑکی نے رخصتی کے بعد بیوی کے تما فعل انجام دیے
 اگر یہ نکاح نہیں ہوا تو کیا طریقہ اختیار کیا جائے؟
asked Sep 11, 2023 in اسلامی عقائد by Sanwal9990
reshown Sep 16, 2023 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 2556/45-3912

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شادی کے لئے تمام طرح کی تیاریاں ہورہی ہیں، رشتہ داروں  کی آمد ورفت جاری ہے، ہر طرف شادی کا چرچہ ہے، پھر لڑکی نے نانا کے سامنے  نکاح نامہ پر انگوٹھا لگایا ، لڑکی دولہن کے طور پر سنگھار کرہی ہے، یہ سب کچھ  اس بات کی علامت ہے کہ لڑکی کو نکاح کا علم ہے اور لڑکی نے نکاح کی اجازت دیدی ہے،  مزید یہ کہ لڑکی کے باپ نے اپنی موجودگی میں نکاح کرایا ہے۔ اس لئے یہ نکاح درست ہوگیا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...