39 views
پہاڑ کے راستے میٹھی نہر جاری ہونے والی حدیث:
(۶۹)سوال:حضرت جبرئیل علیہ السلام نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک واقعہ بیان کیا کہ ایک آدمی نے ماضی میں اللہ تعالیٰ کی مسلسل پانچ سو برس عبادت کی، اس کو اللہ نے پہاڑ پر سایہ دیا، جہاں اطراف میں کھارا پانی تھا۔ اللہ نے صرف اس ایک آدمی کے لیے پہاڑ کے راستے ایک میٹھی نہر جاری کردی۔ وہ آدمی اس میں سے پانی پیتاتھا اور وضو کرتاتھا، اللہ نے ایک انارکادرخت اگا دیا، جس کا پھل روزانہ وہ کھاتا تھا۔ کیا یہ حدیث ہے؟ اس کی سند کیسی ہے حوالہ دیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اقتدار، مرزا مراد
asked Sep 12, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ حدیث مستدرک علی صحیحین میں ہے اور حاکم نے اس پر صحیح کا حکم لگایا ہے۔ (۱)

(۱) الحاکم، في مستدرکہ،  ج ۴، ص:  ۲۷۸، رقم: ۷۶۳۷۔
عن جابر بن عبد اللّٰہ، رضي اللّٰہ عنہما قال: خرج علینا النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم، فقال: خرج من عندي خلیلي جبریل آنفاً، فقال: یا محمد، والذي بعثک بالحق إن للّٰہ عبداً من عبیدہ عبد اللّٰہ تعالیٰ خمس مائۃ سنۃ علی رأس جبل في البحر عرضہ وطولہ ثلاثون ذراعاً في ثلاثین ذراعاً، والبحر المحیط بہ أربعۃ آلاف فرسخ من کل ناحیۃ وأخرج اللّٰہ تعالیٰ لہ عیناً عذبۃ بعرض الأصبع تبض بماء عذب فتستنقع في أسفل الجبل وشجرۃ رمان تخرج لہ کل لیلۃ رمانۃ فتعذیہ یومہ، فإذا أمسیٰ نزل فأصاب من الوضوء وأخذ تلک الرمانہ فأکلہا ثم قام لصلاتہ … قال جبریل علیہ السلام: إنما الأشیاء برحمۃ اللّٰہ تعالیٰ یا محمد، ہذا حدیث صحیح الإسناد۔  (أبو عبد اللّٰہ الحاکم محمد بن عبد اللّٰہ، في مستدرکہ: ج ۴، ص: ۲۷۸)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص109

answered Sep 12, 2023 by Darul Ifta
...