38 views
نماز کو اگر اپنے وقت میں نہ پڑھے:
(۷۰)سوال:فضائل اعمال میں ایک روایت آتی ہے کہ جو نماز کو اپنے وقت پر نہیں پڑھے گا ایک کروڑ اسی لاکھ سال جہنم میں جلے گا۔
یہ حدیث کی کس کتاب میں ہے اس کی سند مطلوب ہے اور حدیث کس درجے کی ہے؟ جزاک اللہ خیرا
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شعیب، محی الدین پور
asked Sep 12, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حدیث کی معتبر کتابوں میں یہ حدیث ہمیں نہیں ملی؛ لیکن قرآن کریم کی آیت سے اس طرح کے مفہوم کی تائید ہوتی ہے۔ (۱)

(۱) {لّٰبِثِیْنَ فِیْھَآ أَحْقَابًا ہج ۲۳} (سورۃ النباء: ۲۳) وفي التفسیر:
أحقاباً جمع حقب والحقب الواحد: ثمانون سنۃ کل سنۃ إثنا عشر شہراً، کل شہر ثلاثون یوماً، کل یوم ألف سنۃ، روي ذلک عن علي بن أبي طالب رضي اللّٰہ  عنہ۔ (البغوي، تفسیر البغوي، ’’سورۃ النباء‘‘۲۳، ج ۵،ص: ۲۰۱)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص110

answered Sep 12, 2023 by Darul Ifta
...