38 views
اللہ کی قسم میری امت میرے بعد شرک میں مبتلا نہیں ہوگی
 اس حدیث کی تحقیق:
(۷۳)سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں:
بخاری شریف کی ایک روایت ہے کہ ’’اللہ کی قسم میری امت میرے بعد شرک میں مبتلا نہیں ہو سکتی‘‘، تو کیا اس حدیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ آج کے اس دور میں کوئی بھی مشرک نہیں ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد جاوید، ملاواں
asked Sep 14, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:روایت کا مطلب یہ ہے کہ پوری کی پوری امت کبھی شرک میں مبتلا نہیں ہوگی؛ بلکہ ہر دور میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو شرک سے بچنے والے ہوں گے؛ جب کہ کچھ لوگ شرک بھی کریں گے، جیسا کہ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لا تقوم الساعۃ حتی تلحق قبائل من أمتي بالمشرکین وحتی تعبد قبائل من أمتي بالأوثان‘‘(۱)

(۱) أخرجہ أبوداود، في سننہ، ’’کتاب الفتن: ذکر الفتن ودلائلہا‘‘: ج ۲، ص: ۵۷۴؛ أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’باب ما جاء لا تقوم الساعۃ حتی یخرج کذابون‘‘: ج ۲، ص: ۱۷۷، رقم: ۲۲۱۹)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص113

answered Sep 14, 2023 by Darul Ifta
...