33 views
وتر کے بعد اسی جگہ بیٹھے ہوئے دو سجدے کرنا:
(۷۴)سوال:ایک صاحب نے بیان کیا کہ حضرت فاطمہؓ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ وتر کے بعد دو سجدے اسی جگہ بیٹھے بیٹھے کرنے ہیں، پہلے سجدہ میں پانچ بار ’’سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح‘‘ پڑھنا ہے، پھر بیٹھ کر آیۃ الکرسی ایک بار، پھر سجدہ کرنا اور وہی دعا پانچ بار پڑھنی ہے، ایسا کرنے پر سر اٹھانے سے پہلے اس کے لیے سو حج اور سو عمرہ کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے اور اس کو شہیدوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا وغیرہ، کیا یہ حدیث درست ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اسرائیل، ہردوئی
asked Sep 14, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:احادیث کی معتبر کتابوں میں اس کا ذکر ہمیں نہیں ملا، علامہ حلبی نے اس کے بطلان کی صراحت کی ہے۔(۱)

(۱) وأما ما ذکر في المضمرات أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال لفاطمۃ رضي اللّٰہ عنہا: ما من مؤمن ولا مؤمنۃ یسجد سجدتین إلی آخر ما ذکر، فحدیث موضوع باطل لا أصل لہ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب سجود التلاوۃ، مطلب في سجدۃ الشکر‘‘: ج ۲، ص: ۵۹۸)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص114

answered Sep 14, 2023 by Darul Ifta
...