26 views
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف غلط واقعہ کی نسبت:
(۷۸)سوال:کیا تعمیر کعبہ کے وقت جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر شریف ۲۵؍ ۳۵ سال کی تھی، چچا ابو طالب نے کہا: پتھر کو کندھے پر رکھ کر چلنے میں تکلیف ہو رہی ہے، تو تہہ بند کھول کر کندھے پر رکھ لو، تو کیا آپ نے ایسا کیا؟ کیا یہ واقعہ درست ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شکیل احمد، فتح گڈھ
asked Sep 14, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ واقعہ من گھڑت ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف غلط واقعہ کا منسوب کرنا گناہ عظیم ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’من تعمد علي کذبا فلیتبوأ مقعدہ من النار ‘‘ (۱)مجھ پر جو شخص جھوٹ بولے اس کو چاہئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں تلاش کرے۔

(۱) أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: إثم من کذب علي النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘: ج ۱، ص: ۲۱، رقم: ۱۰۸۔

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص118

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...