32 views
کیا رزق، خوش حال عورت کے مقدر سے ملتا ہے؟
(۷۹)سوال:کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان کرام مسئلہ ذیل میں: عوام میں یہ مشہور ہے کہ روزی، خوش حالی، تونگری، مرد کو عورت کے مقدر سے ملتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک صحابیؓ مفلس تھے، انھوں نے اپنی مفلسی کی شکایت کی، تو آپ نے ان سے ایک اور شادی کرنے کا حکم فرمایا: اسی طرح ان کی مفلسی میں اضافہ ہوتا رہا، یہاں تک کہ آپ نے ان سے چوتھی شادی کے لیے فرمایا: چوتھی شادی کے بعد وہ تونگر ہوگئے، تو کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عقیل الرحمن صاحب، سہارنپور
asked Sep 14, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ الفاظ کے ساتھ کوئی حدیث نہیں ملی؛ لیکن قرآن کریم اور احادیث سے اس مفہوم کی تائید ہوتی ہے کہ شادی کرنے سے اللہ تعالیٰ فقر وفاقہ دور فرماتے ہیں اور ما تحتوں پر خرچ کرنے سے برکات ہوتی ہیں۔ (۱)

(۱) {وَأَنْکِحُوا الْأَیَامٰی مِنْکُمْ وَالصّٰلِحِیْنَ مِنْ عِبَادِکُمْ وَإِمَآئِکُمْ ط إِنْ یَّکُوْنُوْا فُقَرَآئَ یُغْنِھِمُ اللّٰہُ مِنْ فَضْلِہٖ ط وَاللّٰہُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌہ۳۲} (سورۃ النور: ۳۲)
ثلاثۃ حق علی اللّٰہ عونہم المجاہد في سبیل اللّٰہ والمکاتب الذي یرید الأداء والناکح الذي یرید العفاف۔ (أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الجہاد، باب الجہاد والناکح‘‘: ج ۱، ص: ۲۹۵، رقم: ۱۶۵۵)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص119

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...