30 views
داڑھی منڈوانا گویا اپنی ماں سے زنا کرنا ہے:
(۸۰)سوال:ایک صاحب نے وعظ میں کہا کہ جو شخص ڈاڑھی صاف کراتا ہے، گویا وہ اپنی ماں سے زنا کرتا ہے۔ اور جو ڈاڑھی کٹواتا ہے اور پھر اس پر ہاتھ پھیرتا ہے، وہ اپنی ماں کی شرمگاہ پر  ہاتھ پھیرتا ہے اور کہتے ہیں کہ یہ حدیث ہے۔ کیا واقعی یہ حدیث ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولوی شمیم اختر، سیتامڑھی
asked Sep 14, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وبا اللّٰہ التوفیق:ڈاڑھی ایک مشت سے کم کرنا یا بالکل منڈانا، موجب فسق وگناہِ کبیرہ ہے(۱)؛ لیکن مذکورہ فی السوال باتیں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں نہیں ہیں، وعظ ونصیحت کے وقت انتہائی احتیاط لازم ہے جو حدیث نہ ہو، اس کو حدیث کہہ کر بیان کرنا شرعاً درست نہیں۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے: ’’من تعمد علی کذباً فلیتبؤ مقعدہ من النار‘‘(۲)

(۱) أما الأخذ منہا وہي دون ذلک کما یفعلہ بعض المغاربۃ ومخنثۃ الرجال فلم یبحہ أحد، وأخذ کلہا فعل یہود الہند ومجوس الأعاجم۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصوم: باب ما یفسد الصوم ومالا یفسدہ‘‘: ج ۲، ص: ۲۱۸)
(۲) أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: إثم من کذب علي النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘: ج ۱، ص: ۲۱، رقم: ۱۰۸۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص120

answered Sep 16, 2023 by Darul Ifta
...